سبی کی خبریں 9/10/2015

Live Stock Convention

Live Stock Convention

سبی (محمد طاہر عباس) شہید بینظیر وومن سنٹر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ضرورت مند اور بے سہارا خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی کردار ادا کررہا ہے ایسے ادارے ہر اضلاع میں قائم ہونے چاہییں تاکہ مجبور اور بے سہارا خواتین کو جلد انصاف مل سکے ان خیالات کا اظہار آئی جی جیل خانہ جات محترمہ ممتاز نے شہید بینظیر وومن سنٹر سبی کے دورے کے موقع پر خواتین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بینظیر وومن سنٹر کی منیجر رخشندہ کوکب ،سوشل ویلفیئر آفیسر سعدیہ قادر، لاء آفیسر راج بی بی، کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی سنٹر کی منیجر رخشندہ کوکب نے محترمہ ممتاز کو بینظیر وومن سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبی ،بولان، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، اور گردونواح کے علاقوں کی خواتین کے مختلف کیسز میں ایک ہزار سے زائد خواتین کو ریلیف فراہم کیا گیا جس میں تشدد ،اغوائ، طلاق، و دیگر خواتین کے مسائل کو حل کیا گیاہے انہوں نے کہا کہ اس میں زیادہ تر خواتین لاہور،کراچی، فیصل آباد ،ملتان، اور ملک کے دیگر شہروں کی خواتین کے مسائل حل کرنے میں بینظیر وومن سنٹر نے اہم کردار ادا کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ہماری سوشل ویلفیئر آفیسر سعدیہ قادر اور لاء آفیسر راج بی بی اور لیگل ایڈوائز ملک فیصل بشیر ایڈووکیٹ ،سرون کمار ایڈووکیٹ ، بھی مجبور اور بے سہارا خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں آئی جی جیل خانہ جات محترمہ ممتاز نے کہا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں شہید بینظیر وومن سنٹرز کی کارکردگی قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں بھی بینظیر شہید وومن سنٹرز ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ صوبے کی مجبور بے سہارا خواتین کے بے شمار مسائل ہیں جو کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت حل نہیں کرسکتیں اور انہیں ایسے سنٹرز سے ریلیف ملنا یقینا کسی معجزہ سے کم نہیں انہوں نے سبی بینظیر وومن سنٹر کی کارکردگی اور عملے کی محنت کو سراہا محترمہ ممتاز نے بینظیر وومن سنٹر میں قائم خواتین کے مسائل کے حل کیلئے 24گھنٹے ہیلپ لائن سنٹر کا بھی دورہ کیا اور اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سبی( محمد طاہر عباس) بلوچستان بھر کے مالداروں کیلئے عنقریب کوئٹہ میں برئیڈر کنونشن منعقد کی جائے گی جس میں بلوچستان بھر کے مالدار شرکت کریں گے صوبائی برئیڈر کنونشن میں بھاگ ناڑی نسل کے مشہور جانوروں کی برئیڈنگ اور بہتر افزائش نسل کے لئے جدید سائنسی طریقوں سے آگا کیا جائے گا آج کا یہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ان خیالات کا ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک جاوید حسین ہاشمی نے سبی میں منعقدہ برئیڈر کنونشن میں مالداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جان محمد صافی، ڈاکٹر خالد منگریو، ڈاکٹر فاروق لونی اور مالدار کی بڑی تعداد موجود تھی برئیڈر کنونشن میں مالداروں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور جانوروں میں پائی جانے والی بیماریوں اورادویات کی فراہمی کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک جانوروں کے برئیڈنگ اور جانوروں کے علاج معالجہ کیلئے اس طرح کے کنونشن کا انعقاد کرے تاکہ ہم اپنے جانوروں کی بہتر سے بہتر افزائش کرکے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکیں بلوچستان جو کہ مالداری کے لحاظ سے ملک میں اہمیت کا حامل صوبہ ہے جس کا پینسٹھ فیصدذریعہ معاش زراعت اور گلہ بانی سے وابستہ ہے اس طرح پرگرامز کا انعقاد حکومتی سطح پر خوش آئند ہے برئیڈر کنونش میں مالداروں سے خطاب کرتے ہوئے جاوید حسین ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان بھر کے مالداروں کے مسائل اور ان کے فوری حل کیلئے کوئٹہ میں صوبائی سطح پر برئیڈر کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں بلوچستان بھر کے مالدار شرکت کریں گے اور اپنے مسائل سے محکمہ لائیو سٹاک کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں گے جس پر محکمہ لائیو سٹاک مالدارو ں کے مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے خصوصی طور پر اقدامات کری گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی مشہور نسل بھاگ ناڑی ماسٹر کے جانور جو کہ دنیا بھر میں اپنی جسامت او ر خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں کنونشن میں اس مشہور نسل کی برئیڈنگ اور بہتر افزائش نسل کیلئے مالداروں کو جدید سائنسی طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کی اس نسل کو بلوچستان کے سرمایہ کے طور پر اس نسل کو فروغ دیا جاسکے انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک بلوچستان بھر کے مالداروں کو بہتر بہتر سے سہولتیں دینے کی بھرپور کوشش کررہی ہے تاکہ بلوچستان کے مالداروں میں خوشحالی آئے۔