سبی کی خبریں 22/5/2015

Press Conference

Press Conference

سبی (محمد طاہر عباس) جماعت الصالحین انٹرنیشنل کے مرکزی امیر و جماعت اہل سنت پاکستان کے چیف آرگنائزر الحاج صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سروری نے کہا ہے کہ ملک میں امن خوشحالی کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کریں گے علماء اہل سنت اولیاء کرام کی گستاخی برادشت نہیں کی جائے گی حکومت فوری طور پر پیر آف قمبر ممتاز بزرگ ہستی سید غلام حسین شاہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو گرفتار کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت الصالحین بلوچستان کے امیر الحاج صاحبزادہ پیر سکند سلطان القادری ، الحاج صوفی سلیمان نقشبندی ، جماعت الصالحین پاکستان کے میڈیا سیل کے انچارج حاجی سعید الدین طارق ، سید طاہر علی ، ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری کے علاوہ میر عبدالرحمان لہڑی بھی موجود تھے الحاج پیر خالد سلطان القادری سروری نے کہا کہ پیر سید غلام حسین شاہ بخاری کی شان میں گستاخی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کرے جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل ایسے ناپسند دیدہ اقدامات کی ہر فورم پر مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام اور انکے مزارات کی گستاخی کرنے والوں کا راستہ روکنا اچھی طرح سے جانتے ہیں جماعت الصالحین پاکستان و جماعت اہل سنت امن پسند او محب وطن جماعت ہے جس نے ہمیشہ پیار محبت کا درس دیا اللہ کی اس سرزمین پر ہم دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں پاک افواج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کیلئے جاری جنگ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان والیاء کرام کی دعاؤںکا مظہر ہے اسلام کا قلعہ ہے جس کی سلامتی خوشحالی کیلئے ہر فورم پرجدوجہد کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں انہوںنے ملک بھر کے کارکناںکو ہدایت کی کہ وہ جماعت الصالحین پاکستا ن کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبی(محمد طاہر عباس)سبی یونین آف جنرنلسٹس کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر میر جاوید بلوچ ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عباس چشتی ، نائب صدر یا رعلی گشکوری ، ڈپٹی جنرل سیکرٹر طاہر عباس ، جوائنٹ سیکرٹری شہباز خان گورگیج ،، فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق، آفس سیکرٹری محمد بابر ، پریس سیکرٹری سعید احمد سومرو، راجیش کمار عرف گنگا ، باقر عباس، محسن جمالی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں چمن ، ڈھاڈر ، ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں پر مختلف مقدمات کے اندراج ، مسلح افراد کی دھمکیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس سے میر جاوید بلوچ ، طاہر علی، ڈاکٹر عباس چشتی ، یار علی گشکوری ، سعید الدین طارق ،طاہر عباس ویگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوبائی حکومت مقامی صحافیوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے سازش کے تحت عوام کی بلا امتیاز خدمت کرنے والے قلم کاروں پر ظلم وستم کئے جارہا ہے چمن و ڈیر ہ مر اہ میں ضلعی انتظامیہ اپنے ناکام چھپانے کیلئے صحافیوں کو گرفتار کرنے اور ان کو ھمکانہ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور ڈھاڈر میں مقامی صحافیوںپر تشدد کی بھی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرکے ان کے مسائل کو حل کئے جائیں بصورت دیگر چمن ڈھاڈر اور ڈیرہ مراد جمالی کے صحافیوں کے حقو ق اور تحفظ کیلئے پر ممکن جدوجہد کی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سبی(محمد طاہر عباس)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں سازش کے تحت دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کی اسلام دشمنی کا تسلسل ہے پوری دنیا میں سامراجی قوتوں نے خود ساخت جنگ اسلام کے خلاف شروع کررکھی ہے جس کو ہم سب نے مل کرناکام بنانا ہے بلوچستان میں شیعہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاری نہ ہونا المیہ سے کم نہیں امن پیار خوشحالی اور ترقی کیلئے بلوچستان کو دہشت گردوںسے پاک کرنا ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ سبی میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید ہاشم رضا، سید قمرعباس، ندیم حسین ، غلام رسول چانڈیہ کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین سبی کے کارکناں بھی موجود تھے ۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ داعش کے سربراہ کی اسرائیل میں پیدائش ہوئی اور اس نے تربیت بھی وہاں سے ہی حاصل کی داعش کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور اسرئیلی کی بدنام زمانہ موساد کی حمایت حاصل ہے جوان کی سرپرستی میں مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی سازش میں سرگرم ہے اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو امن بھائی چارے کا سبق دیتا ہے ہمارے پیارے نبیۖ دنیا کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہمارے پیار نبی جب بھی کوئی کام کرتے تو بسم اللہ سے کام کا آغاز کرتے اسلام گلے کاٹنے لڑانے کا نام نہیں اور نہ ہی مسجد نمازیوں گرجا گھر وں اسکولوں بچوں اور بیگناہ لوگوں پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا اسلام میں خودکشی بھی جائز نہیں اور خودکش حملے کس طرح جائز ہوسکتے ہیںیہ تمام سازشیں صرف اور صرف اسلام کو بدنام کرنے کا تسلسل ہے ایسے واقعات میں ملوث عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں دنیا بھر میں امریکہ اور اسرائیل ہی فساد کی اصل جڑ ہے انہوں نے کہا کہ یمن کے مسئلہ ہر پاکستان کو مداخلت نہیں کرنا چاہیے خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ پیارے ہیں ان کی حرمت پر ہم سب قربان ہونے اور کٹ مرنے کا تیار ہیں سازش کے تحت مسلمان ملک کو مسلمان ملک سے لڑایا جارہا ہے افغانستان میں جہاد سے جنگ شروع ہوئی اور اب فساد پر ختم ہورہی ہیں افغان جنگ کی بدولت ہمیں کلاشکوف کلچرل ملا آج ملک آگ وخون کے سمندر میں گھیرا ہوا ہے جس کی اصل وجہ افغان جنگ تھی ہمیں اپنے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ یمن کے مسئلہ ہر پاکستان ایران سمیت کسی ملک کو مداخلت نہیں کرنے کا حق نہیں وہاں کی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے لئے کیا فیصلہ کرتے ہیں کوئٹہ کراچی میں دہشت گردی کے واقعات ہم سب کیلئے المیہ سے کم نہیں سامراجی قوتوں کے ساتھ کفری گرو انسانیت کا دشمن ہے جومسجدوں گرجا گھر وں اسکولوں اور نہتے بچوں پر حملہ آور ہوتے ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پلان پر بلوچستان میں کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا ہے شیعہ برادری کے قتل میں ملوث عناصر سمیت سانحہ شکار پور میں گرفتار ہونے والوں کو تعلق بھی بلوچستان کے شہروں سے ہے ان دہشت گردوں کی نشاندہی ہم کرچکے ہے لیکن آج تک کوئی گرفتار نہیں کیا جاسکا نیشنل سیکیورٹی پلان کے تحت گرفتار دہشت گردوں کو پھانسی دی جائے توبلوچستان سمیت ملک بھر میں فرقہ وارات کو ہوا دینے والی قوتوں کا خاتمہ ممکن ہوگابلوچستان حکومت 7سو کلومیٹر پر جب ہماری حفاظت نہیں کرسکتی تو وہ بلوچستان کی حکومت چلنے کا بھی حق نہیں رکھتی صوبائی حکومت مکمل طور پر ہماری حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے اپنے دورہ سبی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں شیعہ سنی دیوبند بریلوی سب بھائی بھائی ہیں بلوچستان کو امن کا گہوراہ بنانے کیلئے محبت کا پیغام عام کرنا ہوگا بلوچستان کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ متحد ہوکران عناصر کا راستہ روکیں جو دہشت گردوں کا ساتھی ہے جو نفرتوں کو ہوا دیکر فرقہ بندی میں تقسیم کررہے ہیں مسجد گرجا گھروں اسکول نہتے بچوں بے گناہ لوگوں پر حملہ کرکے اسلام کو بدنام کرنے کی سازشوں میں مگن ہیں علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اگر کسی کو شکایت ہے تو وہ مذکرات کی میز پر آجائیں ہم ان کی جائز شکایت کا ازالہ کریں گے انہوں نے پاک افواج کی جانب سے جاری آپریش صرب غصب کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں موجودہ وقت کی ضرورت ہے کہ پاک افواج اپنی ذمہ داری پوری کرے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ تک آپریشن ضرب غصب جاری رکھا جائے۔