سبی کی خبریں 12/05/2015

Sibi Union

Sibi Union

سبی (محمد طاہر عباس) بار اور میڈیا ایک دوسرے کے ساتھ چل کر معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن بنا سکتے ہیں انصاف کی فراہمی میں دونوں شعبے اپنے مثال آپ ہے عوامی مسائل کا اجرگر کرنے میں میڈیا اوعوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے بار کا کردار اہمیت کا حامل ہے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بار اورمیڈیا ایک دوسرے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سبی کے صدر سلیم عمررند نے سبی یونین آف جنرنلسٹس کے صدر میر جاوید بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن سبی کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف ابڑو ،جوائنٹ سیکرٹری ساون کمار ، نائب صدر عبدالقددر کھوسہ ، فنانس سیکرٹری لیاقت علی ، لابئریری سیکرٹری الہی بخش ۔ معروف قانون دان حسنین اقبال مہناس ، عبدالرحمان بگٹی کے علاوہ دیگر ممبران بھی موجود تھے جبکہ سبی یونین آف جنرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر عباس چشتی ، نائب صدر یار علی گشکوری ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر عباس ، جوائنٹ سیکرٹری شہباز خان گورگیج ، فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ، آفس سیکرٹری محمد بابر ، پریس سیکرٹری سعید احمد سومرو،باقر عباس ، محمد ارشدکے علاوہ دیگر ممبران بھی موجودتھے ، میر سیلم عمر رند نے کہا کہ سبی میں جس بہتر انداز سے میڈیا کے نمائندے اپنی خدمات بلارنگ ونسل سرانجادیتے ہیں وہ قبل صد تعریف ہے سبی میں ہائی بینچ کی بحالی اور ہماری جدوجہد میں میڈیا کے ساتھیوں نے جس بہتر انداز سے ہماری آواز بلند کی ہم ان کے مشکور ہیں میڈیا ہی وہ زریعہ ہے جس سے ہم اپنے مسائل اورمشکلات کو حکام بالا تک پہنچتے ہیں ہمارا تعاون صحافیوں کے ساتھ ہمیشہ برقرار رہے گا اس موقع پر میر جاوید بلوچ ، سید طاہر علی ، ڈاکٹر عباس چشتی ، یار علی گشکوری، طاہر عباس نے کہا کہ صحافی اپنے قلم سے معاشرے کی برائیوں کے خاتمہ میں رول پلے کرتا ہے سبی میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں مقامی صحافی اہم رول ادا کرتے ہیں عوامی آواز کا اجاگر کرنے میں پیش پیش ہے بار اور میڈیا کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے ہم معاشرے کی انکھ اور کان بن کر اپنی خدمات کو بہتر انداز سے سرانجام دیتے ہیں جبکہ وکلاء برادری انصاف کی فراہمی میں اہم رول پلے کرتے نظر آتے ہیں آنے والے دنوں میں میڈیا اور بار کا رشتیہ مزید مضبوط ہوگا ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے معاشرے کی برائیوں کے خاتمہ اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سبی(محمد طاہر عباس ) شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے مگر ماضی جیسی خوبصورتی ممکن نہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دوران سبی میلہ اعلان کردہ ترقیاتی فنڈز میں سے کمشنر صاحب نے میونسپل کمیٹی کو دس کروڑ روپے دیے ہیں جن میں تین کروڑ روپے کی رقم ہم نے بڑے نالے اور گلیوں کی نالیوں کی صفائی وغیرہ کیلئے مختص کیے ہیں ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر ہوچکے ہیں عوام کو جلد ترقی کے ثمرات ملنا شروع ہوجائینگے ہر وارڈ کو روشن کرنے کیلئے کونسلرز کو لائٹس فراہم کی دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی دائود رند نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے صوبائی چیئرمین عباس چشتی و دیگر بھی موجود تھے میونسپل چیئرمین حاجی دائود رند نے کہا کہ ترقیاتی فنڈ کے زمرے میں کمشنر صاحب نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اعلان کردہ رقم میں سے ہمیں دس کروڑ روپے دیے ہین اس کثیر رقم سے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے ٹینڈر کال کیے جاچکے ہین جلد کام شروع ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ سبی باالخصوص سیوریج سسٹم کچھ خاص تسلی بخش نہیں ہے ہم نے شہر کے گندے پانی کی نکاسی کیلئے بڑے نالے اور گلیوں کی نالیوں کی صفائی ستھرائی کیلئے تین کروڑ روپے کی رقم رکھی ہے ایک سوال کے جواب میں کہ شہر سبی کی خوبصورتی جو ماضی کا حصہ بن کررہ گئی ہے کیا دوبارہ لوٹ آئیگی تو انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی بحال کرنا ہماری اولین ترجیح ہے مگر ماضی جیسی خوبصورت اس لیے ممکن نہیں کہ اس وقت شہر کی آبادی مختصر تھی مگر اب بڑھکر تین لاکھ کے قریب ہوگئی ہے ہمارے پاس عملہ ماضی والا ہی ہے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈر ہوچکے ہین عوام کو ترقی کے ثمرات جلد ملنا شروع ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ تقریبا ایک ماہ قبل کونسلرز صاحبان کو علاقے کو روشن رکھنے کیلئے لائٹس فراہم کی دی گئی ہین اگر کسی نے اب تک نصب نہیں کی ہیں تو انہیں اس جانب جلد توجہ دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ شہر کے کھلے مین ہولز پر جلد ڈھکن لگا کر محفوظ بنادیا جائیگا شہر میں عمارتوں کی تعمیر کیلئے این او سی کے حصول کو آسان بنادیا گیا لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی بلڈنگز میونسپل کمیٹی کی جانب سے جاری نقشہ کے مطابق ہی بنائیں نقشہ سے ہٹ کر کسی کو بھی عمارتیں بنانے کی اجازت نہین ہوگی انہوں نے کہا کہ ڈیتھ اور برتھ سرٹیفکیٹ کی فیس پہلے سے بہت کم کردی گئی ہے پٹے کی تجدید جیسے عوامی مسائل حل کردیے ہین اب پٹے کی تجدید کوئی مشکل نہیں لوگ میونسپلٹی کی اس کارکردگی سے خوش ہیں انہوں نے کہا کہ میں سبی سے ہوں اور سبی کی ترقی میرا مشن ہے جلد ہی عوامی مفاد میں شہر کی صفائی ستھرائی اور ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لوں گا اور وقتا فوقتا لیتا رہوں گا دوسری جانب عوامی سماجی حلقوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی کام شروع کرنے سے پہلے عوامی رائے کے حصول کیلئے براہ راست سروے کرایا جائے تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ عوام کیسی خوبصورت معیاری اور طویل المیعاد گرائونڈ پر نظر آنے والی ترقی چاہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سبی (محمد طاہر عباس) سبی یونین آف جنرنلسٹس کے صدر میر جاوید بلوچ، جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر عباس چشتی ، نائب صدر یار علی گشکوری ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر عباس ، جوائنٹ سیکرٹری شہباز خان گورگیج ، فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ، آفس سیکرٹری محمد بابر ، پریس سیکرٹری سعید احمد سومرو،باقر عباس ، محمد ارشدو دیگر نے سابق ڈائریکٹر جنرل لائیواسٹاک بلوچستان ممتاز قبائلی رہنما الحاج ڈاکٹر جمال مری سے ان کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی اورفاتحہ خوانی کے بعد اللہ تعالی سے دعا کی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات عطا فرمائیں اور پسماندگاں کو صبر وجمیل عطا فرمائیں (آمین)