سدھارتھ اور عالیہ بھٹ کیجانب سے شادی کی افواہوں کی تردید

Siddharth, Alia Bhatt

Siddharth, Alia Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا نے بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہماری شادی کی عمر نہیں اور فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ شادی کیلئے اپنے آپ کو بہت کم عمر سمجھتی ہیں۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ شادی کیلئے بہت چھوٹی ہیں۔

اس لئے انہوں نے شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا انکی تمام تر توجہ صرف کام پر مرکوز ہے۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ جب بھی شادی کا ارادہ کریں گی خود اس بات کا اعلان کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دونوں عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں۔