سدھارت ملہوترا کا عالیہ بھٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ

Alia Bhatt with Siddharth Malhotra

Alia Bhatt with Siddharth Malhotra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی رشتے کو آگے بڑھاتے ہوئے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے معاشقے کی خبریں زبان زدعام ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ بھی دیکھا گیا ہے اور یہی نہیں دونوں اداکاراکثر فلموں کے سیٹ پر بھی ملاقات کرتے دیکھے گئے ہیں تاہم دونوں نے اپنے تعلقات کے حوالے سے عوام میں کبھی اعتراف نہیں کیا۔

عالیہ بھٹ گزشتہ دنوں اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے سدھارتھ ملہوترا اور ان کی فیملی کے ہمراہ ڈنر کیا اور ان کے ساتھ کافی وقت بھی گزارا۔

عالیہ بھٹ سے جب پوچھا گیا کیا وہ اپنے رشتے کو اگلی سطح پر لے جانا چاہتی ہیں تو انہوں نے اسے افواہ کہہ کر رد کردیا تاہم ایک انٹرویو میں جب سدھارتھ ملہوترا سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی تاہم انہوں نے اس پر زیادہ بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے کیا تھا۔