صدیق خان کی وفات پر پورا حلقہ سوگوار ہے، ملک ظفر محمود

Malik Abid and Malik Zafar Mehmood

Malik Abid and Malik Zafar Mehmood

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) پاکستان تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے رہنما ملک ظفر محمود اور ملک عابد محمود سابق امیدوار برائے کونسلر نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیا ن میں کہا ہے کہ صدیق خان کی وفات پر پوراحلقہ سوگوار ہے،صدیق خان نے سیاست کو ہمیشہ خدمت کا درجہ دیا۔

صدیق خان حلقہ این اے 53 پی پی سات کی شان اور ہزاروں لوگوں کی دلوں کی دھڑکن تھے،نماز جنازہ میں لوگوں کا جم غفیر اس بات کی علامت ہے کہ صدیق خان نہ صرف خدا ترس تھے بلکہ ہر ایک سے خوش اخلاقی خندہ پیشانی سے پیش آتے تھے،صدیق خان کا نعم البدل پیدا نہیں ہوسکتا ، صدیق خان سیاستدانوں کے لئے رول ماڈل تھے،انکا خلا مدتوں پورا نہیں ہوسکتا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، ملک عابد محمود مرکزی جنرل سیکرٹری متحدہ انجمن تاجران واہ کینٹ نے مزید کہا کہ محمدصدیق خان مرحوم بہت سی خوشگوار ادیں چھوڑ کرا س دنیا فانی سے رخصت ہوئے ،صقی خان سیایس جوڑ توڑ کے بادشاہ اور سیاسی حلقوں میں اپنی سیاسی بصیرت کی وجہ سے ایک خاص پہچان رکھتے تھے۔

اپنی زندگی میں ہمیشہ مظلوموں کی داد رسی کی اور ظالموں کے سامنے سینہ سپر ہوئے ،ہمیشہ چھوٹون سے شفقت اور بڑوں سیا دب و احترام سے ملتے تھے، ان کا فن تاھ کہ وہ اپنی مسحور کن گفتگو سے دشمن کو بھی اپنا گرویدہ بنالیتے تھے،جرگوں میں تمام فیصلے ہمیشہ میرٹ پر کئے اور مظلوم کو ہمیشہ اسکا حق دلایا۔

ملک عابد ، ملک ظفر کا کہنا تھا کہ ایسے سپوت صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں صدیق خان کے بغیر ٹیکسلا کی سیاست ادھوری رہ گئی ہے ، سیاسی افق کا جگمگانے والا ستارہ اب غروب ہوگیا ہے ، ٹیکسلا کی سیاست صدیق خان کے دم سے زندہ تھی ،اور انھی کا طرہامتیاز ہے کہ صدیق خان نے خوہا کوئی بھی الیکشن ہوا اپنا اہم ترین رول ادا کیا اور سیاسی حلقوں میں اپنی منفرد پہچان پیدا کی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038