صدیق خان خطہ پوٹھوار کا فخر تھے انکی عوامی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا

Muhammad Saleem Saadi

Muhammad Saleem Saadi

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) صدیق خان خطہ پوٹھوار کا فخر تھے انکی عوامی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، مرحوم نے ساری زندگی خدمت خلق کی سیاست کی،ان خیالات کا اظہار واہ کینٹ نواب آباد کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت محمد سلیم سعدی نے اپنے بیان میں کیا،محمد سلیم سعدی کا کہنا تھا کہ صدیق خان کی ناگہانی وفات سے جہاں پی ٹی آئی کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے وہاں واہ کینٹ ٹیکسلا کے عوام ایک مدبر سیاستدان سے محروم ہوگئی انکا خلا مدتوں پورا نہیں ہوسکتا ، علاقائی سیاست میں محمد صدیق خان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل تھا۔

صدیق خان نے ہمیشہ غریب اور مظلوم طبقہ کی بھرپور نمائندگی کی اور ہمیشہ انکے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے، صدیق خان نے علاقہ میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ،یہی وجہ تھی کہ وہ عوامی حلقوں میں ایک خاص شناخت رکھتے تھے اور انکے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہتے تھے، صدیق خان کی وفات پر اہل حلقہ سوگوار ہیں، انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ صدیق خان مرحوم کا اگلا جہان اچھا کرے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔