کان بنگلہ میں سگنل کی کمی کی وجہ سے مکین اذیت میں مبتلا کمپنی کے حکام کان میں نیا ٹاور نصب کریں

Ufone Tower

Ufone Tower

زیارت (نمائندہ) جمعیت علماء اسلام کان بنگلہ سے منتخب کونسلر امین اللہ تارن نے ضلع زیارت کے میڈیا نمائندوں کو بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ کان بنگلہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں یوفون ٹاور نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بہت دور سے دوسرے علاقے سے بعض اوقات یوفون کے کچھ سگنل آ جاتے ہیں لیکن اکثر اوقات کمزور اور خراب ہو تے ہیں جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات اور مصائب درپیش رہتے ہیں۔

اس کے علاوہ لوری ٹاپ پر بھی اس نیٹ ورک کے سگنل نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ دور سے آنے والے مسافروں اور یہاں کے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش رہتی ہے یوفون کے اعلیٰ حکام سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کی مشکلات اور مصائب کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں کے مکینوں کی سہولیات کی پیش نظر نیا ٹاور نصب کریں تاکہ یہاں کے مکین ہمیشہ اپنے پیاروں کے ساتھ رابطے میں رہ سکے اور انہیں کسی ایمرجنسی یا دوسرے ہنگامی صورتحال میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑیں جس پر ہم کمپنی کے اعلیٰ حکام کے بے حد مشکور ہوں گے۔