سندھ اسمبلی پارکنگ کیلئے مسمار کوارٹرز کے مکین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور

Sindh Assembly, Parking Demolition Quarter

Sindh Assembly, Parking Demolition Quarter

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں پارکنگ ایریا کے لئے مسمار کئے گئے کوارٹرز کے مکینوں نے رات کھلےآسمان تلے گذاری، حکومت کی جانب سے متاثرین کو کوئی ریلف فراہم نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ نے متاثرین کو ریلیف بس فراہم کر دی۔

متاثرین نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ سندھ اسمبلی میں پارکنگ ایریا کے قیام کے لئے گزشتہ روز مسمار کئے جانے والے سرونٹس کوارٹرز کے مکینوں نے رات کھلے آسمان تلے گذاری۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی حکومت شخصیت داد رسی کے لئے نہیں پہنچی۔ خواتین اور بچوں سمیت متاثرین نے لکڑی کے چولہے تیارکردہ ناشتہ کیا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ کسی حکومتی شخصیت نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ سندھ حکومت نے روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ کرکے سب کچھ چھین لیا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ ریلیف فراہم نہیں کیا گیا تو شام سے بھوک ہڑتال کریں گے۔ اس موقع پر ایک متاثر عبدالرشید بیہوش ہوگیا جسے ایمبولینس سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے متاثرین کے لئے ریلیف بس کا اہتمام کیا ہے جس میں واش روم اور کچن سمیت دیگر سہولیات مجود ہیں۔ تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی خرم شیر زماں اور سیما ضیا بھی متاثرین کے پاس پہنچیں اور ان سے اظہار ہمدردی کیا۔