سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کی غیر قانونی تشکیل قابل مذمت عمل ہے۔ عتیق رحمت اللہ

Sindh Olympic Association

Sindh Olympic Association

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹگاوار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عتیق رحمت اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے حال ہی میں اپنی سربراہی میں غیر قانونی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن تشکیل دی ہے جو کہ سراسر غیر قانونی ہے جبکہ ہماری ٹگ آف وار ایسوسی ایشن 1980ء سے موجود ہے جس کا الحاق سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن سے بھی ہے ہم نے سندھ میں ٹگاوار کھیل کو فروغ دینے کے لئے اپنے ساتھیوں کی جدو جہد اور ذاتی رقم خرچ کرکے بڑے جد وجہد کرکے سندھ میں ٹگا وار کے کھیل کو متارف کرایا اور 1985ء میں سابقہ سیکریٹری ٹگ آف وار چوہدری محمد سلیم اور سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری مرحوم تقی بٹ کی خدمات سے یہ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کرائی اور سندھ ٹگ آف وار 1985ء سے ہی سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کی ممبر ہے اور آج تک مسلسل رکنیت حاصل ہے۔

عتیق رحمت اللہ نے تمام ایسوسی ایشن کے صدر ،سیکریٹریز اور اسپورٹس آرگنائززسے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے کھیلوں کے مقابلوں میں رسہ کشی کو شامل کریں اور اس سلسلے میں رسہ کشی کے لئے سندھ کے سیکریٹری عتیق رحمت اللہ سے رابطہ کریں اس کے علاوہ کسی غیر قانونی ایسوسی ایشن سے نہ کوئی رابطہ کریں اور نہ ہی انہیں شامل کیا جائے انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ حالیہ بیچ گیمز میں بھی غیر قانونی ایسوسی ایشن کو شامل کیا گیا انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ایسوسی ایشن کے ذریعے رسہ کشی کے کھیل کو نقصان پہنچا نے سازش متحد ہوکر ناکام بنا دیا جائیگا عتیق رحمت اللہ نے کہاکہ اسپورٹس ایسوسی ایشن سے درخواست کی ہے کہ غیر قانونی اور متوازی ایسوسی ایشن کو اسپورٹس سے فارغ کیا جائے اسپورٹس سے محبت رکھنے والے افسران اپنی نیک نیتی اور اصولوں سے چلائیں اور اپنے عہدوں اور طاقت کا غیر قانونی مظاہرہ نہ کریں۔
جاری کردہ ۔میڈیا سیکریٹری