سندھ اور بلوچستان میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع

Polio

Polio

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے ایک کروڑ 24 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے سہ روزہ ویکسی نیشن مہم شروع کردی ہے ڈائریکٹر میڈیکل سروسز سندھ ظفراعجاز کے مطابق سندھ بھر میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔

جس کے تحت 5 سال سے کم عمر ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کے لئے خصوصی ویکسین دی جارہی ہے۔ مہم کے تحت کراچی میں 22 لاکھ سے زائد جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 88 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

سندھ کی طرح بلوچستان میں بھی انسداد پولیو کی 3روزہ مہم آج سے شروع کردی گئی ہے جس کے تحت قلعہ عبداللہ اور پشین کے علاوہ 27 اضلاع میں 14 لاکھ 35 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، ان دونوں اضلاع میں ویکسی نیشن مہم اکتوبر کےوسط میں چلائی جائے گی انسداد پولیو مہم کے دوران 6 ماہ سے زائد بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔