سندھ، بلوچستان میں گرمی سے شہریوں کا برا حال

Heat Weather

Heat Weather

کراچی (جیوڈیسک) سندھ، بلوچستان میں گرمی نے شہریوں کا برا حال کر رکھا ہے، پنجاب میں بھی حبس کی وجہ سے گرمی بڑھتی جا رہی ہے، البتہ خیبر پختونخوا کے ساتھ گلگت بلتستان کا موسم خوشگوار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گرمی سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں، سندھ اور بلوچستان میں موسم اتنا گرم ہے کہ بازار ، گلی محلہ ، صبح سے شام تک سنسان نظر آتے ہیں، پنجاب میں شہری ٹھنڈی ہوا کو ترس گئے ہیں، ادھر گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر بارش کے بعد موسم ہلکا سرد ہے اور آج بھی آبر آلود ہے۔