سندھ کا ایک ہزار ارب کا بجٹ آج پیش ہو گا

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ آج وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ پیش کریں گے جبکہ سندھ کابینہ بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی۔

صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق سندھ کے مالی سال2017-18 کے بجٹ کا کل حجم ایک ہزار ارب سے زائد ہو گا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے تقریباً 300 ارب روپے اور امن و امان کے لیے تقریبا 82 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

تعلیم اور صحت کے شعبوں میں پچھلے سال کی نسبت 25 فیصد زیادہ رقم رکھی گئی ہے۔

بجٹ میں کراچی کے لیے آئندہ مالی سال کے لیے بھی 10 ارب روپے کا خصوصی پیکیج رکھنے کی بھی تجویز ہے۔

اس موقع پر سندھ پولیس میں 10 ہزار نئی بھرتیوں سمیت صوبے میں 40 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کیے جانے کی تجویز دی جائے گی۔