سندھ : گٹکے پر پابندی، سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری سے جواب طلب کر لیا

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے گٹکے پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر چیف سیکرٹری اور دیگر سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

سندھ ہائیکورٹ جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ میں صوبے بھر میں گٹکے پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گذار نے موقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی حکومت گٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگا چکی ہے۔

پابندی کے باوجود صوبے بھر میں گٹکے کی تیاری اور فروخت جاری ہے۔ گٹکا کینسر اور کئی دیگر موذی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری اور دیگر سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔