سندھ میں رشوت اور سفارش کا کلچر مسلط ہے: سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ افسوس کی بات ہے کہ سندھ میں رشوت اور سفارش کا کلچر مسلط ہے، سندھ کے باشندے غلام بن کر رہ گئے ہیں۔

جماعت اسلامی کے تحت دو روزہ سندھ ورکرز کنونشن کل سے کراچی میں شروع ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے باغ جناح آکر کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لیا، پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھاکہ سندھ کے کلچر پر پاکستان کو فخر ہے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ سندھ کا عام آدمی غلام بنا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ تو تبدیل ہو گئے مگر کراچی کے گلی کوچوں سے کچرے کے ڈھیر نہیں اٹھے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہاں اسکولوں کی چار دیواری نہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹر نہیں جبکہ سڑکیں کھنڈر بن چکی ہیں، لہٰذا سندھ اور پاکستان تبدیلی چاہتے ہیں۔