سندھ میں بیورو کریسی میں ہونیوالے تبادلے کرپشن کی شکایات پر کئے گئے، قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

گڑھی خدابخش بھٹو (جیوڈیسک) گڑھی خدابخش بھٹو میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ نماز عید کی ادائیگی اور بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بیورو کریسی میں ہونے والے تبادلے کرپشن کی شکایات پر کئے گئے۔

جو مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ رینجرز اور پولیس نے ہزاروں گرفتار افراد کو ثبوت نہ ہونے پر رہا کیا اور سیکڑوں کو سزائیں بھی دلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کا کام افسران لگانا اور نکالنا نہیں۔

وہ صرف اور صرف امن و امان کے لئے کام کرتی ہے۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ رینجرز کی کارکردگی کے حوالے سے پھیلایا جانے والا تاثر منفی پروپگینڈہ ہے۔