2015 کے دوران سندھ بھر میں 74 ہزار 806 مقدمات زیر التوا

Judge

Judge

کراچی (جیوڈیسک) سندھ بھر کے 27 اضلاع کی تمام ماتحت عدالتوں کی سالانہ کارگردگی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق2015ء میں سندھ بھر کی تمام ماتحت عدالتوں نے 31 ہزار 501 مقدمات نمٹائے جبکہ 74 ہزار 806 مقدمات التواکا شکار ہیں ، 22ہزار 635مقدمات جھوٹے ثابت ہوئے ، صرف8ہزار866 مجرموں کو سزا سنائی گئی سندھ کی27 اضلاع کی عدالتوں میں سزا کا تناسب صرف 28.15 فیصد رہا جبکہ 71.85 فیصد ملزمان رہا ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق 2015 میں سندھ بھر کی27اضلاع کی تمام ماتحت عدالتوں میں ایک لاکھ 6 ہزار 307 مقدمات زیر التوا تھے جبکہ 31 ہزار 501 مقدمات نمٹائے گئے۔

کراچی کے 5 اضلاع میں 44 ہزار 672 زیر سماعت تھے، صرف 8 ہزار 797 مقدمات نمٹائے گئے تھے ضلع جنوبی کی عدالتوں نے2500 مقدمات کا فیصلہ سنایا، 105 ملزمان بری ہوئے جبکہ01 15 مجرموں کو سزا سنائی گئی، سزا کا تناسب 59.90 فیصد رہا، ضلع شرقی کی عدالتوں نے 1766مقدمات نمٹائے، 689 ملزمان کے خلاف کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے جنھیں بری کیا گیا۔

جبکہ 1077مجرموں کو سزا سنائی گئی، سزا کا تناسب 60 فیصد رہا ، ضلع وسطی کی عدالتوں نے 1791 مقدمات کے فیصلے کیے 1007ملزمان کے خلاف استغاثہ شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا جنھیں عدم ثبوت پر بری کیا گیا صرف784مجرموں کو سزا سنائی گئی تھی۔