وزیر اعلیٰ سندھ این ایف سی ایوارڈ میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے

Syed Murad Ali Shah

Syed Murad Ali Shah

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نجی پرواز کے ذریعے دبئی سے اپنے پہلے دورہ پر لاہور پہنچے۔ وہ قومی مالیاتی کمیشن کے ورکنگ گروپ کے آج ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مراد علی شاہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے ناشتے میں شریک ہوں گے۔ جس کے بعد وہ مزار داتا گنج بخش ؒ پر حاضری دیں گے۔

مراد علی شاہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے دورے کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں شریک ہوں گے۔

سید مراد علی شاہ لاہور پریس کلب کے میٹ دی پریس پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔