سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز کل بھی بند رہیں گے

CNG Stations

CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) سوئی سدرن حکام کے مطابق، گمبٹ گیس فیلڈ کے سالانہ مرمتی کام کی وجہ سے ادارے کو گیس کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، اس لئے بروز جمعرات 12 اکتوبر کو سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز کو صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں 70 فیصد پبلک ٹرانسپورٹ سی این جی پر چلائی جا رہی ہے۔ ایسے میں سی این جی سٹیشنز 48 گھنٹے بند رہنے سے شہریوں کو ذرائع آمد و رفت کے حصول کے لئے دھکے کھانے پڑ جاتے ہیں۔