سندھ کرکٹ کلب بدین کے کرکٹرز کا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Badin Protest

Badin Protest

بدین (عمران عباس) پی سی بی حیدرآباد ریجن میں انڈر 19کے ٹرائلز کے دوران بدین کے کرکیٹرز کی پرفارمنس کے باوجود نظر انداز کرنے کے خلاف سندھ کرکیٹ کلب بدین کے کرکیٹرز شفیع ترک، حنیف انصاری، عبدالرحمان گھرانو، ایاز انصاری اور دیگر کی جانب سے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں کھلاڑیوں نے الزام عائد کیا کہ حیدرآباد میں انڈر 19ٹرائلز کے دوران بدین کے کرکیٹرز اذان ترک کی جانب سے ایک سینچری سمیت 223رنس اور14وکٹیں لینے اور انزل میمن کی جانب سے وکیٹ کیپنگ اور آل راﺅنڈ میں کارکردگی بہتر ہونے کے باوجود ان کو نظر اندار کرکے ایک میچ میں کھیلنے والے حیدرآباد کے کھلاڑی کو سلیکٹ کیا گیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پی سی بی حیدرآباد ریجن میں ہمیشہ بدین کو نظر انداز کیا جاتا ہے ، جبکہ کہ ان کے جگہ پر سفارش پر کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا جاتا ہے، مظاہرے میں شریک کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا نا اہل سلیکٹر کو ہٹاکر بدین کے کھلاڑیوں سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔