سندھ دھرتی ہماری ماں ہے اپنی ثقافت بھول جانے والی قومیں کبھی کامیاب نہیں ہوتیں۔ محمد سلیم خمیسانی

Khamisani Welfare Trust

Khamisani Welfare Trust

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خمیسانی سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئر مین سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی نے کہاکہ سندھ دھرتی ہماری ماں ہے اپنی ثقافت پر ہمیں ناز ہے اپنی ثقافت بھول جانے والی قومیں کبھی کامیاب نہیں ہوتیں آج سندھی ثقافتی دن کے موقع پر سندھ میں رہنے والی قومیں اور سب زبانیں بولنے والے عزت و توقیر کے لئے جانیں نچھاور کر دینگے۔

سندھ میں رہنے والے اور تمام زبان بولنے والے کو سندھ اجرک ٹوپی سندھی کلچرل ڈے منانا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوںنے پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شرافی گوٹھ میں KTNٹیلی ویژن کے اشتراک سے سندھی ثقافتی ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کراچی کے جنرل سیکریٹری انور بلوچ ،الیاس بروہی ،جاوید کلمتی ،اصغر بلوچ ،ماسٹر حق نواز ،شائستہ ،عزرا سومرو ،شبانہ ناز ،روبینہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔محمد سلیم خمیسانی نے مزید کہاکہ سندھ کی ثقافت پانچ ہزار سال پرانی ہے اور زندہ قومیں ہمیشہ اپنی ثقافت یاد رکھتیں ہیں سندھ میں آباد تمام قومیں سندھ سے محبت کرتیں ہیں سندھ میں پورے پاکستان کی تمام زبانیں بولنے والے بستے ہیں ہمارا پیغام سب کے لئے امن اور محبت کا ہے آج کی اس کامیاب تقریب پر محمد انور بلوچ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کراچی ایک گلدستہ ہے اور تمام زبانیں بولنے والے اس کے پھول ہیں سندھ اجرک اور ٹوپی کا دن منا نے کا سہرا KTNنیٹ ورک کے علی قاضی کا جاتا ہے کراچی منی پاکستان ہے آج ہم سب ملکر سندھ سندھی ثقافت کا دن منا رہے ہیں اور آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ سندھ دھرتی کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دینگے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری