سندھ حکومت نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے موثر یوتھ پالیسی بنائے گی۔ عابد حسین

 Minster of Youth Sindh

Minster of Youth Sindh

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر نوجوانان امور عابد حسین بھیو نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اپنے تابناک مستقبل کے لئے ہمیں نوجوانوں کی بہتر تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہو گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر یوتھ پالیسی کو موثر بنا کر نوجوانوں کو اس سے استفادہ کرائیں گے۔

محکمہ نوجوانان امور وزیر اعلی سند ھ سید مراد علی شاہ کی زیر سر پر ستی سند ھ میں نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے متعدد منصوبوں پر کا م کاآغاز کررہا ہے اور میر ی کوشش ہو گی کہ ہمارے صوبے کے نوجوان ملک میں ہر سطح پر سرفہرست ہوں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے فردوس اتحاد یوتھ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے کے ڈی اے آفیسرز کلب میں اپنے اعزاز میں دئے گئے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں بڑی تعداد میں شہر کی معززشخصیات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی عابد بھیونے کیا کہ صوبہ سند ھ کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجودہے اور صرف ہماری کوشش ہے کہ اس ٹیلنٹ کا صحیح استعمال کیا جائے اور انشااللہ میں اور محکمے کے افراد بھر پور کوشش کرینگے کہ ہمارے نوجوانوں کو صحیح سمت پر ڈالا جائے عابد بھیو نے کہاکہ عید الضحیٰ کے بعد میں ایک کانفرنس کا اہتمام کراہا ہوں جس میں نوجوانوں کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں کو بلاونگا اورنوجوانوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرونگا۔

انہوں نے اس موقع پر YSRکی جانب سے 2 اکتوبر کی کل پاکستان کا نفرنس کا سر پر ست اعلی بنناقبول کر لیا قبل ازین تقریب کے مہمان خصوصی آل سندھ پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیر مین سید خالد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے وزیر اعلی سندھ کو مبارک باد دونگا کہ انہوں نے صوبہ سند ھ میں وزراکی ٹیم میں نوجوان اور اعلی تعلیم یا فتہ افراد کو شامل کرکے سندھ کے عوام پر ایک احسان کیا ہے اور آج سند ھ میں وزراء کی متحرک ٹیم صوبے کے عوام کے لئے شب وروز کام کررہی ہے تقر یب سے فردوس اتحاد کے بانی اور نیشنل بینک CSRڈویژن کے کوآرڈینٹر غلام محمد خان نے جواستقبالیے کے آرگنائزر تھے عابد بھیوکو نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے ہر منصوبے پر عملدار کرانے میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا او ر اعلان کیا کہ عید الضحی کے بعدشہید الطاف حسین بھیوٹرافی میرا پاکستان کے عنوان سے تقریری مقابلہ کالجوں کی سطح پر منعقد کیا جائے گا تقریب گلفراز احمد، YSR کے فہد رضوی ، KDA کے ایم نسیم کے علاوہ نوجوان رہنما سعود احمد، صوبیہ اسلام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر