سندھ میں گورنر راج لگایا جائے۔عوام اب سندھ حکومت کی کرپشن خلاف متحد ہے۔ لیاقت علی جتوئی

Liaquat Ali Jatoi

Liaquat Ali Jatoi

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ میں عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے عوامی اتحاد پارٹی کی ساتویں سالگراہ کے موقعے پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والی حکومت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس عوام کی حقوق کی خاطر لڑ رہا ہے۔سندھ حکومت خلاف عوام اب متحد ہوچکی ہے۔عوام اب کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ آچکی ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگایا جائے۔عوام اب سندھ حکومت کی کرپشن خلاف متحد ہے۔

عوام کے پیسوں پر سیاست کرنے والے عوامی حمایت کھو بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن خلاف آرمی چیف کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ نیب اور ایف آئی اے کو سندھ میں کرپشن خلاف اپنی کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کاچھے کی عوام بھوک اور بدحالی کے باعث مر رہی ہے۔ لیکن سندھ حکومت ہے کہ اپنے کرپشن کے نشے میں مصرورہے۔اس موقعے پے عوامی اتحاد پارٹی کے مرکزی رہنما کریم علی جتوئی، ڈاکٹر غلام عباس مہیسر، ایڈووکیٹ ذوالفقار علی کھوکھر، سید ظفر علی شاہ، عاشق زنؤر، سکندر کھوہارو، فقیر محمد شیخ، قربان قریشی اور دیگر رہنماؤں نے جلسے سے خطاب کیا۔