سندھ ہائیکورٹ ، سزائے موت پانے والے تین مجرموں کی سزا معطل

Sindh High Court,

Sindh High Court,

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے سزائے موت پانیوالے تین مجرموں کی سزائے موت معطل کردی ۔ سندھ ہائیکورٹ میں تین مجرموں کو سزائے موت دینے کے خلاف سماجی تنظیم کی اپیل کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے طرفین کے وکلا کے ابتدائی دلائل کے بعد تینوں مجرموں کی سزائے موت معطل کردی ۔

مقامی عدالت نے خاتون نسیمہ سمیت عتیق الرحمان اور ریاض کو سابق آرمی اہلکار کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی ۔ تینوں ملزمان نے 2010 میں سعید آباد کے علاقے میں سابق فوجی اہلکار محمد ارشد کو قتل کیا تھا ۔