سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت پرلاپتا افراد کی جے آئی ٹی رپورٹ دو ہفتوں میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا شہری سید محمد ثقلین کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹَس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔

ایڈیشنل ہوم سیکریٹری نے عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا کہ محمد ثقلین کی بازیابی سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جس کی رپورٹ جلد عدالت میں پیش کر دی جائیگی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر لاپتا افراد کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔