سندھ ہائی کورٹ، نئے چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے حلف لے لیا

 Chief Justice Sajjad Ali Shah, Oath

Chief Justice Sajjad Ali Shah, Oath

کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے سندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے حلف لے لیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کا حلف لے لیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں منعقدہ ایک سادہ پر وقار تقریب میں گورنر سندھ نے حلف لیا۔ تقریب میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، ہائی کورٹ کے ججز اورسنئیر وکلا نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

جسٹس فیصل عرب اسے سے پہلے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے وہ سپریم کورٹ کے جج مقرر ہو گئے ہیں۔