سندھ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا

Weather

Weather

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں آِئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں آِئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

کراچی سمیت سندھ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور صبح کو ہلکی دھند کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ تھرپارکر اور عمر کوٹ میں کم سے کم درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ ، دادو میں کم سے کم درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ ، بے نظیر آباد ، سکھر اور لاڑکانہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ ، میر پور خاص میں کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ ، حیدر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ اور بدین اور ٹھٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔