سندھ : غیر قانونی طور پر رہائیش پذیر افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

Illegal Afghan Refugees

Illegal Afghan Refugees

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں غیر قانونی طور پر رہائیش پذیر افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا، افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل 15 جون سے شروع کر دیا جائیگا۔

سندھ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لئے نادرا کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل پندرہ جون کو شروع ہو گا جس کے لئے نادرا نے مراکز قائم کر دئیے ہیں۔

کراچی میں غیر قانونی افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لئے گڈاپ اور سہراب گوٹھ میں نادرا مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ رجسٹریشن نہ کرانے والوں کو گرفتار کر کے افغانستان منتقل کر دیا جائیگا۔

رجسٹریشن کرانے والے خاندان کو افغانستان منتقلی کے وقت 2لاکھ روپے اور ٹرانسپورٹ فراہم کی جائیگی ایک محتاط اندازے کے مطابق سندھ میں 7 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر رہائیش پذیر ہیں۔