حکومت سندھ نے رینجرز اختیارات کا خط وفاق کو بھجوا دیا، ذرائع

Karachi Sindh Rangers

Karachi Sindh Rangers

کراچی (جیوڈیسک) حکومت سندھ نے رینجرز اختیارات کی مدت سے متعلق وفاق کوخط بھجوادیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں تین ماہ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط کے مطابق رینجرز سنگین جرائم کے ملزموں کو 90روز حراست میں رکھ سکے گی، دہشت گردی، بھتا خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کے ملزموں کو حراست میں رکھا جاسکے گا۔