سندھ حکومت نے کراچی چڑیا گھر کے لئے 30 کروڑ کے فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا

Karachi Zoo

Karachi Zoo

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کراچی چڑیا گھر کے لئے 30 کروڑ کے فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔کراچی چڑیا گھر میں تزئین و آرائش کے ساتھ بڑے جانورو بھی آئندہ 4 ماہ میں کراچی چڑیا گھر پہنچ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سابق کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نے بھی 15 کروڑ کی اے ڈی پی فنڈز سے کراچی چڑیا گھر کی تزئین و آرائش کے لئے کوشش کی تھی اور سندھ حکومت نے بھی اب مزید 15 کروڑ کی رقم مختص کی ہے جس سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی طرف سے 2014ء میں اعلان کئے گئے 3بڑے جانور جن میں ذرافہ ،گینڈے ،پانی کی بلی کراچی چڑیا گھر کو دیا جائیگا۔

اب اور مزید 15کروڑ کی رقم سے آئندہ 4ماہ میں مزید چرند پرند کراچی چڑیا گھر کی زینت بن جائیں گے۔اور سندھ حکومت نے چڑیا گھر کو مزید سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ گزشتہ 2سالوں سے کراچی چڑیا گھر کی بہتری کے لئے بھی عملی طور پر کاموں مصروف ہیں تاکہ کراچی چڑیا گھر کو اس کی بین الاقوامی حیثیت کو اُجاگر کیا جاسکے۔