سندھ شوتوکان کراٹے ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ اور کیش ایوارڈ تقریب

Group Photo

Group Photo

سندھ : آل پاکستان شوتوکان کراٹے چیمپئین شپ ساہیوال میں میڈلز حاصل کرنے والی سندھ شوتوکان کراٹے ٹیم کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام سندھ شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کورنگی کراچی میں کیا گیا جس میں برونز میڈل حاصل کرنے والے سید مارج حسین، محمد کشف اور تابندہ کنول کو ایک ایک ہزار روپے کے کیش پرائز دیے گئے جبکہ شرکت کرنے والی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو گفٹ پیک دیے گئے اور چیمپئین شپ میں بطور ٹیم کوچ اور مینجر شرکت کرنے والے محمد راشد اور عبدالمنان سلیم کو خصوصی شیلڈز بھی ایوارڈ کی گئیں۔

اس موقعے پر موجود مہمانوں میں پیس ایمبیسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر اورنگزیب سلطان، پاکستان نیشن تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر ایم فرید خان، پاکستان ایمیچر کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راجہ غضنفر، گوجوریو کراٹے کے ماسٹر شی ہان جاوید علی، امجد پرنٹرز کے پروپرائٹر امجد علی خان، بلیک بیلٹ انسٹرکٹرز یٰسین احمد، ناصر رضا، دلاور اور دیگرشامل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شی ہان شہزاد احمد کا کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو بلا امتیازتربیت کے اعلیٰ مواقعے فراہم کرنا اور انکی کامیامیوں پر ان کی حوصلہ افزائی کرنا کھیلوں کی متعلقہ فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز کا کام ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ایسا نہیں ہورہا گروپ بندیوں سے سب سے زیادہ نقصان صرف اور صرف کھلاڑی کو ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار تمام باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

Group Photo

Group Photo

اس موقعے پر گینز ورلڈ یکارڈ ہولڈر اور پیس ایمبیسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر اورنگزیب سلطان، گوجوریو کراٹے کھن شوکان پاکستان کے شی ہان جاوید علی، PNTFکے صدر ماسٹر فرید خان اور دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کامیاب ہونے والے سندھ شوتوکان کراٹے کے کھلاڑیوں کو انکی کامیابی پر مبارکباد دی۔آخر میںآل پاکستان شوتوکان کراٹے فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ،سندھ شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور انٹرنیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے صدرشی ہان شہزاد احمد نے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔