سندھ میڈیکل کالج کراچی المنائی کے زیر اہتمام 3 روزہ کنونشن کا آغاز ہو گیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج کراچی 1986ء کے فارغ التحصیل طلباء کا 3روزہ کنونشن کا آغاز بھوربن میں ہوگیا۔

جس میں دنیا بھر سے سندھ میڈیکل کے فارغ التحصیل ڈاکٹر زشرکت کرینگے جن میں ڈاکٹر جاوید سلیمان ،پروفیسر ڈاکٹر مکرم علی ،پروفیسر ڈاکٹر سمیر قریشی ،ڈاکٹر فاروق ستار ،ڈاکٹر ندیم قاضی ،ڈاکٹر رضا الرحمن ،ڈاکٹر لبنیٰ مکرم علی ،ڈاکٹر شہاب اللہ ،ڈاکٹر انیل نہال ،ڈاکٹر سلمان لودھی ،ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور دیگر شرکت کرینگے۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر طارق رفیع ہونگے تقریب میں سندھ میڈیکل کالج کراچی کے 1986ء کے گریجویٹس کو اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس پیش کیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ بیسٹ گریجویٹ ایوارڈ ڈاکٹر جاوید سلیمان ،پروفیسر مکرم علی ،ڈاکٹر انیل نہال اور ڈاکٹر ندیم قاضی کو دیئے جائیں گے ۔قبل ازیں ایس ایم سی المنائی سلور جوبلی تقریب بھوربن کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹرز کی گراں قدر خدمات کو سرا ہا گیا۔

جاری کردہ
ڈاکٹر مکرم علی۔ٹرسٹی
سندھ میڈیکل کالج المنائی پاکستان