سندھ میں نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیاں ہر صورت روکیں گے، قائم علی شاہ

Syed Qaim Ali Shah

Syed Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیاں غیر قانونی ہیں اور انہیں ہر صورت روکیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کی کاروائیوں پر وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے مرکزی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی اعتراض کیا تھا لیکن ان کارروائیوں پر وفاق کے ساتھ کوئی معاملات طے نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ایک صوبے کو ٹارگٹ نہ کیا جائے، سندھ میں نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیاں غیر قانونی ہیں اور انہیں روکنے ہر صورت روکیں گے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ وفاق کو دھمکیاں دیتے پھررہے ہیں یہ کیا چکر ہے جس پر قائم علی شاہ نے برجستا کہا کہ تنگ آمد بجنگ آمد۔