آل سندھ شہداء حق قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ

Karachi

Karachi

کراچی : ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کراچی کے زیر اہتمام ابراہیم پلے گرائونڈ پر جاری آل سندھ شہداء حق قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں میزبان ٹیم ینگ آزاد نے مد مقابل ملیر اسٹوڈنٹس کو 3-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی فاتح ٹیم کی جانب سے سعید الحق نے دو جبکہ رحیم نے ایک گول اسکور کیا ،دوسرے میچ میں بلوچ مجاہد نے جانباز اسپورٹس لانڈھی کو 1-0سے مات دیدی کھیل کے 9ویں منٹ میں بلوچ مجاہد کے علی محمد نے فیصلہ کن گول اسکور کیا ،تیسرے میچ میں ہنٹر اسپورٹس نے پیر بخش میموریل کو 3-0سے زیر کر دیا۔

فاتح ٹیم کی جانب شکیل احمد نے دو جبکہ سلیم نے ایک گول اسکور کئے ،چوتھے میچ میں بلوچ اسٹار شرافی نے گلستان فرینڈز کو پنالٹی ککس پر 5-4سے ہرا دیا ،پانچویں میچ میں کورنگی بلوچ نے پنالٹی ککس پر نیشنل فائٹر کالاپل کو 4-3سے شکست دیدی ،چھٹے میچ میں کورنگی کے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل معروف ٹیم ناصر اسپورٹس نے ٹورنامنٹ کی مضبوط حریف فیوچر اسٹار کو 1-1گول سے برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 3-1سے شکست دیدی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ساتویں میچ میں کلمت ویلفیئر سینٹر نے سخت مقابلے کے بعد مد مقابل شاہ فیصل ٹائون کی ٹیم اُسامہ اسپورٹس کو 1-0سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض سید اعجاز الحسن ،چوہدری اقبال ،جمیل ناز ،کامران اور اسلام نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ماسٹر نجم الحسن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔