سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ المپکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر یوم پاکستان شوٹنگ بال فیسٹیول میچ قائد اعظم الیون بمقابلہ شہید ملت لیاقت علی خان الیون کے درمیان (آج) مورخہ 23 مارچ 2016ء بروز بدھ بمقام واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی میں منعقد ہوگا ۔تقریب کی صدارت کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان کریں گے۔

اختتامی تقریب میں ملک کی سیاسی و سماجی اور کھیل سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گے۔