سندھ اولمپکس کے زیر اہتمام یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول میں شوٹنگ بال کھیل کی شمولیت

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت سے ملاقات کر کے ان سے شوٹنگ بال کھیل کو سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان پر منعقد ہونے والے اسپورٹس فیسٹیول میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے جسے سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے قبول کرتے ہوئے یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول میں سندھ شوٹنگ بال کھیل کو شامل کر لیا۔

حاجی غلام محمد خان سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے چیئر مین بریگیڈیئر رشید علی ملک سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ شوٹنگ بال کھیل کو سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن سے الحاق کیا جائے جو سندھ کا مقبول ترین کھیل ہے ۔حاجی غلام محمد خان نے سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمدعلی راجپوت کو کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے بھر پور تعاون اور یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کی کامیابی کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔