سندھ میں آپریشن کا رکنا جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ افزائی ہو گی، طاہر حسین سید

Rangers

Rangers

کراچی (اسٹاف رپورٹ) سینئر بزرگ سیاست دان معراج محمد خان صاحب کی نمازِ جنازہ کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما طاہر حسین سید نے کہا کہ معراج محمد خان صاحب کے انتقال سے سیاست کا ایک عظیم باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا۔

اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔کراچی آپریشن کے حوالے سے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں فوری توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا رینجرز کے اختیارات اور قیام میں اضافہ نہ کرنے کے حوالے سے حیلے بہانے کرنا کراچی کے امن کو گروی رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ افزائی کے متعارادف ہے۔

ایک طراف وزیر اعلیٰ رینجرز کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہیں اور دوسری طرف ان کے اختیارات اور قیام کی توسیع پر تحفظات کا شکار ہیں۔ کراچی میں امن اور امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اور اسے منطقی انجام تک پہچانے کے لیے رینجرز کے اختیارات میں توسیع بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کو صرف کراچی تک محدود رکھنا اسے متنازہ بنانے کی سازش ہے۔ بلا امتیازآپریشن جرائم پیشہ اور کرپٹ عناصر کے خلاف سندھ سمیت پورے ملک میں ہونا چاہیے۔

سیکرٹری اطلاعات
طاہرحسین سید
آل پاکستان مسلم لیگ سندھ