سندھ پولیس کو بھی ملزموں کو 90 روز حراست میں رکھنے کے اختیارات مل گئے

Sindh Police

Sindh Police

کراچی (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی پولیس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس کو بھی 90 روز حراست میں لینے کے اختیارات مل گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آپریشن پولیس نے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر کے قریب سب جیل بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر کے قریب سب جیل کی زمین منتخب کر لی گئی ہے۔ سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے جگہ کا معائنہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث ملزمان کو سندھ پولیس وزارت داخلہ سے اجازات کے بعد 90 روز کے لئے حراست میں رکھ سکتی ہے۔