سندھ کی 44 اور پنجاب کی 57 یوسی میں انتخابات آج ہوں گے

Election

Election

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اور پنجاب میں ملتوی ہونے والی بلدیاتی نشستوں پر آج پولنگ ہو گی۔ انتخابات سندھ کی 44اور پنجاب کی 57یونین کونسلوں میں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے ضلع سانگھڑ اور بدین میں امن و امان کی صورت حال کے باعث آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے۔ تھرپارکر میں پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سامان اور عملہ نہیں پہنچ سکا جس کے باعث انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 21 اور سندھ کے15اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی۔ پولنگ صبح ساڑھے 7 بجےسے شام ساڑھے 5بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔