سندھ و پنجاب میں موسم خشک، بعض مقامات پر بارش امکان ہے، محکمہ موسمیات

Rain Weather

Rain Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ و پنجاب میں موسم خشک جبکہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ بارش سے تباہی مچ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں گوجرانوالہ، لاہور، کشمیر کے بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے، ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کم ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ روز کی بارشوں سے بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بارشوں کے پانی میں سڑک کا کچھ حصہ بہہ گیا ہے، جس کے بعد مال بردار گاڑیوں نے پہاڑی ندی نالوں کو آمدورفت کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔