بدین رینجرز اور محکمہ وائلڈ لائف کی ضلع سجاول کی تحصیل جاتی کے ساحلی علاقے میں مشترکہ کاروائی

Badin Rangers

Badin Rangers

بدین (عمران عباس) بدین رینجرز اور محکمہ وائلڈ لائف نے ضلع سجاول کی تحصیل جاتی کے ساحلی علاقے میں مشترکہ کاروائی کر کے نایاب نسل کے باز کا غیر قانونی شکار کرنے والے نو شکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دس باز اور جال برآمد کر لیئے ہیں۔

کنزرویٹو وائلڈ لائف سندھ اختر بلوچ کی ہدایات پر ٹیم کے انچارچ ڈسٹرکٹ بدین آفیسر محکمہ جنگلی حیات اشفاق احمد میمن ، گیم انسپیکٹر اعجاز نودانی، انسپیکٹر علی محمد نظامانی اور دیگر عملے نے ضلع سجاول کی تحصیل جاتی کے ساحلی علاقے رینجرز کے ساتھ ملکر کاروائی مشترکہ کاروائی کر کے نایاب نسل کے بازوںکا غیر قانونی شکار کرنے والے دس شکاریوں محمد عرس ملاح، محمد عثمان ملاح، محمد ملاح، عبداللطیف ملاح، عباس ملاح، مارو ملاح، سید بھورل شاہ اور اللہ بخش کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دس نایاب نسل کے باز اور ان کے شکار کے لیئے استعمال کیئے جانے والے جال برآمد کر کے ان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدم درج کر لیا ہے، ٹیم کے انچارج کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقے میں کسی بھی شکاری کو شکار کرنے کی اجازت نہیں ہے اور ناہی کسی کو شکار کی پرمنٹ دی گئی ہے ، یاد رہے شکاریوںکی ایک بڑی تعداد گزشتہ کئی روز سے ساحلی علاقے میں بازوں کا شکار کرنے میں مصروف تھی رینجرز نے خفیہ اطلاع پر ان کے خلاف کاروائی کر کے انہیں گرفتار کیا ہے۔