سندھ میں را نیٹ ورک کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 2 بھارتی ایجنٹ ٹھٹھہ سے گرفتار

Naveed Khawaja

Naveed Khawaja

کراچی (جیوڈیسک) صوبہ سندھ میں بھارتی خفیہ ایجنیسی را کے ایک بڑے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ٹھٹھہ میں کارروائی کر کے را کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق صدام حسین عرف روشن اور بچل سولنگی ٹھٹھہ سمیت دیگر شہروں میں ماہی گیروں پر مشتمل را کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

ایس ایس پی نوید خواجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ارجن اور کرن نامی را کے افسران ماہی گیروں کے نیٹ ورک کو لاجسٹک سپورٹ اور بھارت میں سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ ماہی گیر پاکستان سے سرحد پار کرتے ہیں اور پھر ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ بھارت میں گرفتار ہو گئے۔

پولیسں حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ایجنٹس کے قبضے سے حساس اور اہم تنصیبات کی تصاویر اور جدید سوفٹ ویئرز سے لیس موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔