سندھ میں سردار یار محمد رند اور رند اقوام کی زمینوں پر ناجائز قبضہ

سبی (محمد طاہر عباس) سندھ میں سردار یار محمد رند اور رند اقوام کی زمینوں پر ناجائز قبضہ سندھ حکومت کی دشمن پالیسی کا حصہ ہیں سندھ حکومت اوچھے ہتھگنڈوں پر اتر آئی ہے۔

تفصیلات کیمطابق سندھ کے علاقے جھنگارا ضلع دادو میں سردار یار محمد رند اور رند اقوام کی زمینوں پر سندھ حکومت کا ناجائز قبضہ اور سردار یار محمد رند کی سندھ پر داخلے کی پابندی سردار خان رند کی نظر بندے کے خلاف سبی، ڈھاڈر، بھاگ ،اوستہ محمد سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رند اقوام اور رند گروپ کے سینکڑوں افراد نے چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد دائود رند ، حاجی محمد حیات رند کی قیادت مین ایک احتجاجی ریلی نکالی شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔

سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ریلی شہر کے مختلف شاہرائوں سے ہوتی پریس کلب پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی احتجاجی جلسے حاجی محمد دائود رند حاجی حیات رند، ملک عارف علی، وڈیر فدا رند، وڈیرہ کبیر خان رند، حاجی عبدالستار رند، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت جو کہ جمہوریت کے بڑے دعوے کرتی ہے مگر یہ حکومت اپنے مفاد کی خاطر بلوچ اقوام کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے علاقے جھنگارا میں رند اقوام کی زمینوں پر قدرتی ذخائر نکلنے پر سندھ حکومت اوچھے ہتھگنڈے استعمال کرکے ان کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرکے سردار یار محمد رند کی سندھ میں داخلے پر پابندی لگادی ہے جبکہ سردار خان رند کو نظر بند کردیا گیا ہے جسکی بلوچ اقوام شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت اپنے اوچھے ہتھگنڈوں سے باز نہ آئی تو پھر بلوچستان بھر سے اسکا شدید رد عمل سامنے آئیگا انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت ان اوچھے ہتھگنڈوں سے باز نہ آئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔

Protest Sibi

Protest Sibi