سندھ کے معروف دانشور الحاج عبدالعزیز مگسی کے سسر سجاول خان کا سوئم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے معروف دانشور الحاج عبدالعزیز مگسی کے سسر SOٹریفک اعجاز بلوچ اور PIAکی آفیسر عذرا بلوچ کے والد حاجی سجاول خان کا سوئم گزشتہ روز کراچی ،حیدرآباد اور اڈیرو لال اسٹیشن پر منعقد کیا گیا جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں بڑی تعداد میں عزیز و اقارب ،دوستوںاور سیاسی و سماجی رہنمائوں نے شرکت کی جبکہ کراچی میں جامع مسجد بحاری ،پہلوان گوٹھ گلستان جوہر،غوثیہ مسجد ،مسجد ابو بکر گلستان جوہر ،غوثیہ مسجد ،مدینہ مسجد ،کوثر مسجد شاہ فیصل کالونی ۔کالونی گیٹ مسجد جبکہ مدرسہ گلستان جوہر ،گلستان مسجد بہادر آباد کی باہر مسجد اور کورنگی کی مدینہ مسجد اور بہار شریعت مسجد میں بھی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔