تیسرا آل سندھ عثمان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اشتراک سے دادجروار میں منعقد ہونے والا تیسرا آل سندھ عثمان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح معروف صحافی عبدالحمید عباسی نے کیا افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی عبدالحمید عباسی کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ٹورنا منٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری اشفاق جروار نے مہمان خصوصی عبدالحمید عباسی کو اجرک کا تحفہ پیش کیا مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا افتتاحی میچ الشہباز کلب خیر پور اور ڈسٹرکٹ دادو کے مابین کھیلا گیا الشہباز کلب نے یہ مقابلا 2-0 سے جیت لیا۔

میچ کا اسکور 16-10 اور 16-7 رہا، الشہباز کلب کی جانب سے سید ظفر علی شاہ، ریاض اور نعیم اللہ نیازی نے شاندار کھیل پیش کیا دیگر میچوں میں الرحیم کلب نے دسواں میل کلب کو 2-1 سے بوزدار کلب نے کرم خان لغاری کلب کو 2-0 سے احسان کلب نے داد جروار وائٹس کلب کو 2-1 سے شکست دے اپنے میچز جیت لیے۔

ان میچوں کو اعجاز احمد، مختار تھبو، غلام علی اور عبدالحکیم نے سپروائز کیا۔