آل سندھ حاجی غلام مصطفی بوزدار میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ یکم جنوری سے پنوعاقل میں کھیلا جائے گا

Karachi Shooting Ball Association

Karachi Shooting Ball Association

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مزمل شوٹنگ بال کلب پنوعاقل کے زیراہتمام آل سندھ حاجی غلام مصطفی بوزدار میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ بااجازت سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن یکم جنوری تا تین جنوری 2016 مین پرائمری اسکول گراونڈ پنوعاقل میں کھیلا جائے گاسندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر قیصر علی جتوئی کے مطابق ٹورنامنٹ ایسوسی ایشن کی اجازت سے منعقد کیا جا رہا ہے ٹورنامنٹ سیکریٹری شاکر حسین بلو نے کہا کے ٹورنامنٹ کے چیف پیٹرن اپوزیشن لیڈر ممبر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ اور سیکریٹری وزیرآعلیٰ سندھ کے علم دین بلو ہونگے ٹورنامنٹ میں سندھ کی نامور 32 ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے

جن میں الشہباز کلب خیر پور، شہید بے نظیر بھٹو کلب لاڑکانہ، قاضی کلب ٹہڑی، بخاری کلب حیدرآباد، سروری کلب حیدر آباد، کراچی ڈویژن، لاشاری کلب میر پور خاص، نیاز کلب حیدرآباد، مہران کلب دادو، قربان کلب دادو، بوزدار کلب کہپرو، احسان کلب ٹنڈوالہیار و دیگر ٹیمیں شامل ہیں ۔