سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بدین کے شہروں میں کھیلوں کا انعقاد

Badin Sports

Badin Sports

بدین (عمران عباس) سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولادت کی مناسبت سے بدین کے شہروں میں کھیلوں کا انعقاد، جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے۔

سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بدین کے مختلف شہروں میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ان میں ونجھ وٹی، شوٹنگ بال اور کراٹے کے مقابلے شامل ہیں۔

تقریب میں مہمان خصوصی غلام حسین جٹ،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نجف اقبال،کاﺅنسلر غلام حسین سومرواورعمرا ن سومرو، ڈی ایس پی ھیڈکواٹر محمد اشرف کلہوڑو، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن مشتاق چنہ، ایس ڈی او واپڈا غلام شبیراور او ایس غلام رسول سہتوتھے۔

اس موقع پر کھیلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ایسے کھیل منعقد ہونے سے ہماری حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے سماجی برایوں سے بھی دوررہتے ہیں جیتنے والوں کے درمیاں ٹرافیاں، میڈل، ٹی شرٹس اور کیش انعامات تقسیم کیئے گئے ،جبکہ آئے ہوئے مہمانوں کو اجرک کے تحفے بھی دیئے گئے۔