سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر قسم کے اقدامات کرونگا۔ وزیر اعلیٰ سندھ

Chief Minster Sindh Inauguration of Cycle Race

Chief Minster Sindh Inauguration of Cycle Race

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے دور حکومت میں سند ھ میں کھیلوں کے میدان کھلاڑیوں سے بھر یں رہینگے اور ان کی کوشش ہوگی کے سندھ میں کھیلوں کا فروغ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسپورٹس ویلفیرایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول سائیکل ریس کا کمشنر آفس سے افتتاح کر تے ہوئے کہا وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میرے والد مرحوم سید عبداللہ شاہ مجھے بتاتے تھے کہ جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہونگے وہاںہسپتال اور قبرستانوں کی تعد اد کم ہو گی اور میں اپنے والد کے اس قول پر عملدرامد کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ میں کھلاڑیوں اور اسپورٹس آرگنائزروں سے اپیل کرو نگاک وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت اور افواج پاکستان کا ساتھ دیں اور کھیل کے مید ان میں سچے پاکستانی بن کر حصہ لیں انہوں نے فیسٹیول کے چیف آرگنائزر غلام محمدخان وزیر کھیل سر دار محمدبخش مہر سیکر یٹری کھیل محمدراشد اور نیشنل بینک کھیلوں کے سر براہ اویس اسد خان کو کھیلوں میں خد مات پر زبردست خراچ تحسین ادا کیا انہوں نے غلام محمدخان کی درخواست پر سید عبداللہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ اور وزیر اعلیٰ سندھ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا قبل ازیں نیشنل بینک اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان غلام محمدخان نے تقریب کے ا فتتاح سے خطاب کیا تقریب کی نظامت نیشنل بینک کے عظمت اللہ خان نے کی جبکہ تقریب میں حاجی عبدالجلیل ، باران بلوچ ، عبدالرزاق ، ذولفقار عباس خان ، دلاور عباس خان ، ندر بلوچ اور یگرنے شرکت کی سائیکل ریس میں 52 سائیکلسٹوں نے شرکت کی پہلی پوزیشن ملیر ڈسٹرکٹ کے حاشر بلوچ نے حاصل کی انہوں نے 52 کلومیٹرکا فاصلہ ایک گھنٹہ 25 منٹ اور 45 سیکنڈ میں پوراکیا جبکہ کورنگی ضلع کے کا شف بشیر اور تیسری پوزیشن ملیر ضلع کے ضمیر بلوچ نے حاصل کی درین اثنااس ریس میں ایدھی ایمبولینس ، کمشنر آفس سیکریٹریٹ، ٹریفک اور سول پولیس نے بھر پور انتظامات میں کردار ادا کیا۔

عظمت اللہ خان
03003541517
03082220321