سندھ کے دیہاتوں میں ضروریات زندگی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ فیاض علی بٹ

Sindh

Sindh

کراچی : سندھ کے دیہاتوں میں سیوریج کا بہترین نظام’ صاف پانی کی فراہمی’کشادہ سڑکیں اور سولر لائٹس کی تنصیب کے لئے ہم ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں اس بات کااظہار صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ اینڈ دیہی ترقی فیاض علی بٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔

فیاض علی بٹ نے کہا کہ دیہاتوں اور گائوں میں رہنے والوں کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے ہم یہ بنیادی ضروریات زندگی سندھ کے ہر دیہات اور گائوں میں فراہم کریں گے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہمارا محکمہ دن رات کو شاں ہے۔

صوبائی وزیر فیاض علی بٹ کا کہنا تھا کہ زمانہ بے انتہا ترقی کی جانب گامزن ہے لیکن ہم آج بھی پانی جیسی بنیادی ضرورت کو ترس رہے ہیں اس لئے ہم نے ترجیحی بنیادوں پر صاف پانی کی فراہمی کے لئے سندھ کے متعدد دیہاتوں میں آر او پلانٹ اور سولر لاٹس فراہم کر دی ہیں اور آئندہ چند ماہ میں مزید دیہاتوں میں آر او پلانٹ اور سولر لائٹس کی تنصیب کا کام شروع کر دیں گے تاکہ سندھ کے تمام دیہات اور گائوں کے رہائشی زندگی کی اس بنیادی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

سلیم عارف
پی آر او
0345-2977708