سندھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام “کچہری سنگت” کا انعقاد آج ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام “کچہری سنگت” کے نام سے ایک روزہ پر وقار تقریب کا انعقاد (آج) مورخہ 12فروری2017ء بروز اتوار ضلع ملیر میں ہوگا۔

سندھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست خان محمد چنا کے اعلامیہ کے مطابق کچہری سنگت میں ادب ،فنون لطیفہ ،موسیقی ،کھیل سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کرینگے۔

تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو خصوصی اسناد سے نواز ا جائیگا اس ایک روزہ تقریب میں سندھ کا قدیم روائتی کھیل شوٹنگ بال کا نمائشی میچ بھی منعقد ہوگا۔

جس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے شوٹنگ بال کے ممتاز کھلاڑی سید ظفر علی شاہ ،جاوید میمن ،عبدالحکیم بوزدار ،اعجاز احمد ،وسیم عباس ،یار محمد یارو اور اجمل شرکت کرینگے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر